مہر نیوز-21 دسمبر 2011ء: ہندوستان کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں شدید سردی اور دھند کی وجہ سے مزید 22 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں شدید سردی اور دھند کی وجہ سے مزید 22 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی ریاست اتر پردیش ، بہار اور جھاڑ کھنڈ سمیت دیگر علاقے کئی روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ بہار اور اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 25 دسمبر تک بند کردیئے گئے ہیں۔ دھند کی وجہ سے نہ صرف ٹرینوں کی آمدو رفت میں تاخیر ہورہی ہے بلکہ 75 پروازیں بھی متاثر ہوچکی ہیں۔ حکام کے مطابق دھند کی وجہ سے ہونے والے حادثات اور سردی سے اترپردیش میں 15 اور بہار میں 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔