مہر نیوز-9دسمبر 2011ء:عراق میں امریکی افواج کے نائب کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فرینک ہلمک نے کہاہے کہ عراق میں متعین امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہوکر آٹھ ہزار ہو گئی ہے اور افواج کا انخلاء ماہ دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مہر خـررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کے نائب کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فرینک ہلمک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عراق میں متعین امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہوکر آٹھ ہزار ہو گئی ہے اور افواج کا انخلاء ماہ دسمبر کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی حکام کے ساتھ کئے گئے سمجھوتے پر عمل درآمد شیڈول کے مطابق جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ عراق کے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کر چکا ہے۔  واضخ رہے کہ امریکہ نے اپنی فوجیں عراق میں تعینات رکھنے کی بہت کوشش کی لیکن عراقی حکومت اور عوام نے امریکی کوشش وں کو ناکام بنادیا۔