مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزیرخارجہ حناربانی کھر نے اپنی امریکی ہم منصب ہیلر ی کلنٹن سے ٹیلی فون پرنیٹو کی جانب سے پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے کھر نے اپنی ہم منصب کو پاکستانی عوام کے غم و غصے سے آگاہ کیا اور کہاکہ نیٹو حملے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسو س ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق حنا ربانی کھرنے اس موقع پر امریکی حکومت کو دفاعی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے اپنے ہم منصب کو پاکستانی عوام کے غم وغصے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو حملے ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔نیٹو نے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اوریہ حملہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی نفی ہے اورپاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کے لئے مجبور ہوگیا ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ نے بلوچستان میں شمسی ائیر بیس خالی کرنے کے فیصلے سے امریکی وزیر خارجہ کوآگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لئے امریکہ کی دوستی مہنگی ثابت ہوگی کیونکہ امریکہ پاکستان کا نہ کبھی دوست رہا ہے اور نہ رہےگا۔ امریکہ پاکستان میں صرف اپنے مفادات کی تلاش میں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 نومبر 2011 - 13:54
مہر نیوز- 27 نومبر 2011ء: پاکستان کی وزیرخارجہ حناربانی کھر نے اپنی امریکی ہم منصب ہیلر ی کلنٹن سے ٹیلی فون پرنیٹو کی جانب سے پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔