مہر خبررساں اہیجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر دمتری مدودوف نےامریکہ کوخبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے یورپ میں دفاعی میزائل سسٹم کے بارے میں روس کے خدشات دور نہ کیےتو روس ان میزائلوں کو نشانہ بنائےگا۔ روسی صدر نے کہا کہ روس پولینڈ کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد کالننگراڈ میں اپنے میزائل نصب کر سکتا ہے۔یورپ میں میزائل شیلڈ لگانے کا فیصلہ سابق امریکی صدر جارج بش کےدورمیں کیا گیا تھا جس سے امریکہ اور روس کے تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 24 نومبر 2011 - 17:27
مہر نیوز- 24 نومبر 2011ء:روس کے صدر دمتری مدودوف نےخبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے یورپ میں دفاعی میزائل سسٹم کے بارے میں روس کے خدشات دور نہ کیےتو روس ان میزائلوں کو نشانہ بنائےگا۔