عراق پر امريكي فوجي حملے كو دوسال ہونے كو آئے ہيں ليكن ايران اور افغانستان ميں امريكہ كےجنگي اخراجات ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ـ امريكي كانگريس كے بعض اراكين كا كہنا ہے كہ امريكي حكومت عراق اور افغانستان ميں جنگ جاري ركھنے كے لئے آئندہ چند ماہ كے دوران ايك ارب ڈالر كا مطالبہ كرے گي ـ حاليہ دوبرسوں ميں امريكي حكومت عراق اور افغانستان ميں جنگ كے سلسلے ميں دو بار اضافي بجٹ كا مطالبہ كر چكي ہے ـ اِس وقت جنگي اخراجات ايك سو تيس ارب ڈالر سے تجاوز كرچكے ہيں ـ تيسري مرتبہ جنگي بجٹ ميں اضافے كے مطالبے كے قبول كئے جانے كي صورت ميں عراق اور افغانستان ميں جنگي كاروائيوں كي وجہ سے امريكي ٹيكس دھندگان كو دو سو تيس ارب ڈالر كے اخراجات برداشت كرنا پڑيں گے ـ اِس وقت امريكي فوج عراق ميں بد امني كے خاتمے اور اپنے ڈيڑھ لاكھ فوجيوں كي ضروريات كے سلسلے ميں ہر ہفتے اوسطاً ايك ارب دس كروڑ ڈالر خرچ كرتي ہے ـ سن دو ہزار دو ميں جنگِ عراق كے دوران پچاس سے ساٹھ ارب ڈالر تك كے اخراجات ہوئے تھے ليكن اب يہ اخراجات كم از كم دوگنا ہوچكے ہيں ـ عراق ميں بدامني كے تسلسل اور امريكي فوجيوں اور عراقي مزاحمت كاروں كے درميان مسلح جھڑپوں كي وجہ سے امريكہ كے جنگي اخراجات ميں كمي ہوتي ہوئي نظر نہيں آتي ـ حتي كہ امريكہ كے اعلي? حكام نے اعتراف كيا ہے كہ عراق ميں انتخابات كا انعقاد بھي اِس ملك ميں ہونے والي جھڑپوں كي شدّت ميں كمي نہيں كرسكتا ہے ـ اِس لئے آئندہ برسوں ميں امريكہ كے جنگي اخراجات ميں اضافہ بعيد نہيں ہے ـ امريكہ كے جنگي اخراجات ميں ايسے عالم ميں اضافہ ہو رہا ہے جب امريكي حكومت كو بجٹ ميں خسارے كا سامنا ہے جس كي امريكہ كي تاريخ ميں كوئي مثال نہيں ملتي ہے ـ توقع كي جارہي ہے كہ امريكي حكومت كے بجٹ كا خسارہ سن دو ہزار پانچ ميں پانچ سو ارب ڈالر تك پہنچ جائے گا ـ امريكہ كے حاليہ بجٹ ميں خسارے كي سب سے اہم وجہ گيارہ ستمبر كے واقعات كے بعد امريكہ كے جنگي اور سلامتي سے متعلق اخراجات ميں اضافہ ہے ـ ليكن جارج بُش صدارتي انتخابات ميں دوبارہ كاميابي حاصل كرنے كے بعد اب زيادہ اطمينان كے ساتھ عراق اور افغانستان ميں اپنے جنگي اخراجات ميں اضافہ كر رہے ہيں ـ اور امريكي كانگريس بھي پارلمنٹ اور سينيٹ ميں موجود ري پبلكن پارٹي كے اراكين كي اكثريت كي مدد سے ايسي قراردادوں كو پاس كردے گي ـ |