مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک اخبارنے امریکی صدرباراک اوبامہ اور فرانسیسی صدر نیکولس سرکوزی کی گفتگو کو شائع کیا ہے جس میں سرکوزی نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو جھوٹا شخص قراردیا ہے اور امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ میں ہر روز اس جھوٹے شخص کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ہوں۔ اس گفتگو میں امریکی صدر باراک اوبامہ نے یونسکو میں فلسطین کے حق میں ووٹ دینے پر فرانسیسی صدر پر تنقید کی۔ سرکوزی نے امریکی صدر سے کہا کہ میں اب اسرائيلی وزير اعظم نیتن یاہو کو دیکھنا نہیں چاہتا ہوں۔ امریکی صدر نے فرانسیسی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ مستقل فلسطینی ملک سے دست بردار ہوجائیں۔
اجراء کی تاریخ: 8 نومبر 2011 - 20:11
مہر نیوز- 8 نومبر 2011ء: فرانس کے ایک اخبارنے امریکی صدر اوبامہ اور فرانسیسی صدر نیکولس سرکوزی کی گفتگو کو شائع کیا ہے جس میں سرکوزی نے اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کو جھوٹا قراردیا ہے اور امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ میں ہر روز اس جھوٹے شخص کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ہوں۔