مہر نیوز- 27 اکتوبر 2011ء: آج رات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بین الحرمین میں دعائے کمیل کی معنوی تقریب منعقد ہوگی۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آ ج رات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بین الحرمین میں دعائے کمیل کی معنوی تقریب منعقد ہوگی۔مکہ مکرمہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بعثہ میں دعائے کمیل پڑھی جائے گی جبکہ مدینہ منورہ میں دوسری مرتبہ بین الحرمین دعائے کمیل کی پر فیض معنوی تقریب منعقد ہوگی جس میں ایرانی اور غیر ایرانی زائرین شرکت کریں گے گذشتہ ہفتہ 26 ہزار ایرانیوں نے دعائے کمیل میں شرکت کی تھی ۔سعودی عرب پولیس نے اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جبکہ ایرانی زآئرین کا نظم و ضبط بھی قابل تحسین تھا۔