بشكريہ ريڈيو تہران

عراق كے عبوري وزير دفاع حازم شعلان نے ايران كے خلاف اپنے بے بنياد دعووں كے سلسلے كو جاري ركھتے ہوءےعراق سے شائع ہونے والے اخبار المہدي كو ديءے گءےايك انٹرويو ميں ايك بار پھر ايران پر عراق كے داخلي امور ميں مداخلت كا الزام لگايا ـليكن اس بار انہوں نے يہ دعوي بھي كيا كہ يورپي يونين بھي عراق ميں كثير ملكي افواج كے خلاف تھكا دينے والي جنگ شروع  كرنا چاہتي ہے  ـسياسي اور صحافتي حلقوں نے حازم شعلان پر ان كے غير ذمہ دارانہ بيانات كي بنا پر كئي بار تنقيد كي ہے ـليكن ايسا لگتا ہے كہ وہ عراق كے قومي مفادات اور مصلحتوں كو بالاءےطاق ركھ كر مشكوك طريقے سے ہمسايہ ممالك كے ساتھ عراق كے تعلقات كو خراب كرنے كي كوشش كر رہے ہيں  ـدرحقييقت حازم شعلان كے بيانات اور عراق پر قابض طاقتوں كي پاليسيوں ميں مكمل ہم آہنگي پائي جاتي ہے اور حازم شعلان عملا قابضوں كے ترجمان ميں تبديل ہو چكے ہيں  ـ كيونكہ وہ ايسے موقف اور نظريات بيان كرتے ہيں كہ جن پر قابض زور ديتے ہيں  ـماضي ميں صدام حكومت كے سكيورٹي اہلكاروں اور برطانيہ اور امريكہ كي خفيہ تنظيموں كے ساتھ حازم شعلان كے تعاون كو مدنطر ركھتے ہوءےكام كي يہ تقسيم قابل غور ہے  ـعراق كے عبوري وزيراعظم اياد علاوي سميت عراق كي عبوري حكومت كے بہت سے عہديدار حازم شعلان كے بيانات كو ان كي ذاتي راءےقرار ديتے ہيں  ـ عراقي نيشنل كانگرس پارٹي كے صدر احمد چلبي نے بھي ستائيس دسمبر كو الشرقيہ چينل كو انٹرويو ديتے ہوءےعراقي وزير دفاع كے بيانات كو غير ذمہ دارانہ اور حقيقت سے عاري قرار ديا ـاس سے قبل بھي عراقي مشاورتي كونسل كے ترجمان نے شعلان كے غيرذمہ دارانہ بيانات كي بنا پر ان كے خلاف عدم اعتماد كي تحريك كي خبر دي تھي ـبہرحال عراقي راءےعامہ كي نظر ميں يہ عمل عراقي ملت اور ہمسايہ ممالك كے ساتھ عراق كے تعلقات كے حق ميں نہيں ہے  ـكيونكہ صرف دو گروہوں كو اس سے فائدہ پہنچے گا پہلا گروہ قابض ہيں جنہيں انتخابات كے نتائج اور عراق كي تقدير عوام كے حقيقي نمائندوں كے ہاتھوں ميں جانے پر تشويش ہے اسي بنا پر يہ گروہ انتخابات صاف و شفاف ہونے كے بارے ميں شكوك و شبہات اور تفرقہ پيدا كر كے انتخابات كے عمل كو اس كے صحيح راستے سے ہٹانے كي كوشش كر رہا ہے ـيہ گروہ يہ كوشش بھي كر رہا ہے كہ پروپيگنڈہ اور دھاندلي كر كے انتخابات ميں شريك اہم اور آزاد اميدواروں كو ہرانے كا راستہ ہموار كيا جاءے ـليكن دوسرا گروہ جو زيادہ تر عراق كي بعثي حكومت كے بچے كھچے افراد اور داخلي انتہا پسند گروہوں پر مشتمل ہے ، بنيادي طور پر خانہ جنگي شروع كرنا ،عراق كي تقسيم ، تشدد و بے چيني اور مذہبي اختلافات پيدا كرنا چاہتا ہے  ـ اس بنا پر حازم شعلان كے غيرذمہ دارانہ بيانات ہر چيز سے زيادہ عراقي قوم كے دشمنوں كے مفادات كو پورا كر رہے ہيں  ـعراق ميں امريكہ كے خلاف تھكا دينے والي جنگ شروع كرنے ميں يورپي يونين كے كردار يا ايران كي مداخلت كا دعوي عراقي قوم كے دشمنوں كے اہداف و مقاصد كو پورا كرنے كے ليے ايك حربے اور ہتھكنڈے كي حيثيت ركھتا ہے ـ [اظفر كاظمي]