مہر نیوز- 9 اکتوبر2011ء: عرب ذرائع کے مطابق مصر کی سڑکوں پر قبطی عیسائیوں اور مصری فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے جس میں ایک فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی ایجنسی نے الجزيرہ اور العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی سڑکوں پر قبطی عیسائیوں اور مصری فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے جس میں ایک فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کئی ہزآر قبطی مظاہرین کا مصری فوج کے ساتھ ٹکراؤ ہوا ہے فوج  نے قبطی عیسائی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے جنگي کولیوں کا استعمال کیا ہے قبطی عیسائیوں نے کئی فوجی گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے۔