مہر نیوز- 28ستمبر2011ء: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے امریکہ کی طرف سے لبنان اور علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ علاقہ میں اسرائيل کے لئے امن کا ماحول فراہم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے امریکہ کی طرف سے لبنان اور علاقائی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ علاقہ میں اسرائيل کے لئے امن کا ماحول فراہم کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ لبنان میں ثبات اور قومی اتحاد کی وجہ سے امریکہ کو سخت برہمی ہے امریکہ لبنان میں قومی اتحاد سے خوش نہیں ہے کیونکہ وہ لبنان میں قومی اتحاد کی وجہ سے اپنے شوم اہداف تک نہیں پہنچ سکتا، انھوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کے امن و سلامتی کی فضا فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔