مہر نیوز- 27 ستمبر2011ء: عرب ذرائع کے مطابق یمن کے وزير دفاع ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے وزير دفاع محمد ناصر احمد ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ عدن شہر میں اس ہوٹل کے قریب یہ حملہ کیا گيا جس میں یمن کے وزير دفاع ٹھہرے ہوئے تھے یال کیا جاتا ہے کہ یہ حملہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے کیا صوبہ عدن ابین صوبہ کے قریب ہے اور ابین صوبہ القاعدہ کے وہابی دہشت گرد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔