مہر بررساں ایجنسی نے فرانسیسی بررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رات گئے یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا کے چینج اسکوائر پر مظاہرین کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت ہوئی ہیں، جب یمن کے صدر عبداللہ صالح تین ماہ سعودی عرب میں فرار کی زندگی بسر کرنےکے بعد واپس یمن پہنچے ہیں۔ یمن کے ڈکٹیٹر صدر عبد اللہ صالح کو امریکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے یمنی عوام سعودی عرب اور امریکہ سے ست متنفر ہیں یمنی عوام نےآل سعود کو خیانتکارقراردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 ستمبر 2011 - 09:40
مہر نیوز- 24 ستمبر2011ء: یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔