مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزیر خارجہ حناربانی کھر نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کی ۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،مسئلہ افغانستان سمیت دیگر دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستانی وزیرخارجہ کے ہمراہ ملاقات میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اورامریکہ میں پاکستان کے سفیرحسین حقانی بھی موجود تھے۔امریکہ کی جانب سے افغانستان و پاکستان کے لیے خصوصی نمایندہ مارک گراسمین اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر میں بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔
اجراء کی تاریخ: 19 ستمبر 2011 - 14:49
مہر نیوز- 19 ستمبر 2011ء: پاکستان کی وزیر خارجہ حناربانی کھر نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات کی ہے۔