مہر نیوز- 11ستمبر 2011ء:اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ایک خطاب میں عرب ممالک میں جاری اسلامی بیداری اور اسرائیل کے خلاف عوامی احساسات و جذبات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مشرق وسطی میں بہت بڑا زلزلہ آنے والا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ اور العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک خطاب میں عرب ممالک میں جاری اسلامی بیداری اور اسرائیل کے خلاف عوامی احساسات و جذبات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مشرق وسطی میں ایک عظیم زلزلہ آنے والا ہے۔ اسائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ مشرق وسطی میں ہمیں ایک بہت بڑے زلزلے کا سامنا ہے اور ہمیں اس سلسلے میں ذمہ داری کے ساتھ عمل کرنا چاہیے اورہمیں علاقہ میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئےکوشش کرنی چاہیے۔ اسرائیلی وزير اعظم نے کہا کہ اسرائيل کیمپ ڈیویڈ معاہدے کی حفاظت کے لئے مصر کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا اسرائیلی وزير اعظم نے اسرائیل کی بے لوث مدد کرنے پر امریکہ اور بعض عرب ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔