مہر نیوز- 6 ستمبر 2011ء: برطانوی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق برطانیہ نے طرابلس میں اپنا سفارتی مشن بحال کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق برطانیہ کے سفارتخانے نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ لندن سے برطانیہ کی سفارتی ٹیم جس کے سربراہ قائم مقام برطانوی نمائندہ خصوصی ڈومینک ایسکویتھ ہیں، منگل کو برٹش ایئرفورس کی پرواز کے ذریعے طرابلس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی ٹیم میں دفتر خارجہ کا سٹاف اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے محکمہ کے اہلکار موجود ہیں جبکہ طرابلس میں پہلے سے برطانوی سفارتخانے میں دفتر خارجہ کے چند اہلکار گذشتہ ہفتے سے موجود ہیں جو نئی ٹیم کے ساتھ مل جائیں گے۔ برطانوی وزیراعظم نے 22 اگست کو طرابلس میں مناسب وقت پر اپنے سفارتی مشن کی دوبارہ تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔