مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایس ایم تھری انٹر سیپٹر میزائل کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جسے بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کے لئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ہوائی کے قریب بحر الکاہل میں جنگی جہاز سے فائر کیا گیا انٹر سیپٹر میزائل فضاء میں دوسرے بیلسٹک میزائل کو نشانہ نہیں بناسکا۔ ایس ایم تھری میزائل کا یہ پہلا تجربہ تھا جو ناکام ہوگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 ستمبر 2011 - 12:10
مہر نیوز- 2ستمبر 2011ء: امریکہ میں ایس ایم تھری انٹر سیپٹر میزائل کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جسے بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کے لئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔