مہر خبررساں ایجنسی نےسائٹ القدس آنلائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد شمال عراق میں مشکوک منصوبے بنا رہی ہے۔ القدس نے ایک امریکی نامہ نگار وین میڈسن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيل کی خفیہ ایجنسی شمال عراق میں کلدانیوں اور عاشوری فرقہ کے لوگوں کو نکال کر کرد یہودیوں کو وہاں بسا رہی ہے۔ میڈسن کے مطابق کرد یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین سے عراق کے صوبہ نینوا بالخصوص موصل شہر میں دینی سفر کے بہانے بھیجا جا رہا ہے اور کرد یہودی عراق پر امریکی حملے کے بعد سے عراق کے شمال میں بڑے پیمانے پر وہاں زمینیں خرید رہے ہیں اور امریکہ بھی اس سلسلے میں موساد کے ساتھ بھر پور تعاون کررہا ہے۔ امریکی نامہ نگار کے مطابق اسرائيل مقبوضہ فلسطین کی طرح اس علاقہ میں بھی قبضہ جمانے کی کوشش کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 اگست 2011 - 10:58
مہر نیوز- 15اگست 2011ء: ایک عرب سائٹ نے شمال عراق میں امریکہ کے تعاون سے موساد کے مشکوک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد شمال عراق میں مشکوک منصوبے بنا رہی ہے۔