مہر خبررساں ایجنسی نےالنخیل خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی شہزادوں کے درمیان اقتدار کی جنگ میں شدید اضافہ ہوگیا ہے عرب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ نایف بن عبد العزیزکے محل پر حملہ اور حملہ آور کی ہلاکت سے صاف عیاں ہوتا ہے کہ آل سعود خاندان کے درمیان اندرونی جنگ میں شدیداضافہ ہوگیا ہے۔ جدہ شہر میں وزیر داخلہ نایف بن عبد العزیز کے محل پرحملہ کرنے والے شخص کو ایک چیک پوسٹ پو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جس کےقتل کے بارے میں شدید ابہامات پائے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی شہزادوں میں اقتدار کی جنگ اس وقت حساس مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور سعودی عرب کے وزیر داخلہ نایف بن عبد العزیز سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبد اللہ کی برطرفی اور معزولی کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب کے فرمانروا نے اپنے بیٹے کو نائب وزیر داخلہ بنادیا ہے تاکہ وہ وزییر داخلہ کی سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھے۔ ذرائع کے مطابق سعودی شہزادے امریکہ کی نوکری کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 اگست 2011 - 04:19
مہر نیوز- 10 اگست 2011ء: ایک عرب سائٹ نے سعودی عرب کے وزیر داخلہ نایف بن عبد العزیزکے محل پر حملہ اور حملہ آور کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے آل سعود خاندان کے درمیان اندرونی جنگ میں اضافہ کا باعث قراردیا ہے۔