مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیارہ شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج ہڑتال کی جا رہی ہے کہ شیعہ مسلمانوں کو سنیچر کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک وین پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔اس واقعے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اتوار کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے ایک سوزوکی وین پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجےمیں گیارہ افراد شہیداور تین زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق شیعہ مسلمانوں سے ہے جو ہزارہ ٹاؤن سے ایک وین میں مری آباد جا رہے تھے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابیوں سے منسلک طالبان دہشت گرد اکثر شیعہ مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور گوئٹہ میں سفاکانہ دہشت گردی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 31 جولائی 2011 - 15:37
مہر نیوز- 31 جولائی 2011ء: پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیارہ شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔