مہر نیوز- 28 جولائی 2011ء: امریکہ کا بین البراعظم جوہری میزائل داغنے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کا بین البراعظمی جوہری میزائل داغنے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بین البراعظمی جوہری میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا اور منٹ مین تھرینامی جوہری میزائل کو پرواز کے کچھ دیر بعد ہی بحرالکاہل کے اوپر تباہ کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منٹ مین تھری میزائل کو خرابی کی وجہ سے تباہ کیا گیا ہے۔ میٹ مین تھری کا تجربہ کیلی فورنیا کے وینڈن برگ ایئر بیس سے کیا گیا اور خرابی کا پتہ چلتے ہی اسے پرواز کے پانچ منٹ بعد تباہ کردیا گیا۔