مہر نیوز- 19 جولائی 2011ء: کوالالامپور : ملائشیا میں قرآن مجید کی قرائت کے بین الاقوامی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری نےقرآن مجید کی شاندار اور دلنواز قرائت پیش کی جس پر حاضرین نے انھیں احسنت" کہہ کرداد تحسین پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابقملائشیا میں قرآن مجید کی قرائت کے 53 ویں بین الاقوامی مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قاری حمید رضا عباسی نےقرآن مجید کی شاندار اور دلنواز قرائت پیش کی جس پر حاضرین نے انھیں" احسنت" کہہ کر داد تحسین پیش کی۔ ایرانی قاری نے سورہ انبیاء کی آیات کی بہترین صوت میں تلاوت پیش کی اور حاضرین نے ان کی " احسنت" کہہ کرتعریف و تمجید کی۔

 

اس موقع پر ملائشیاء میں ایران کے سفیر محمد مہدی زاہدی بھی موجود تھے۔ ملائشیاء میں قرآن مجید کا 53 واں بین الاقوامی مقابلہ 16 جولائی سے آغاز ہوا ہے اس میں 50 اسلامی ممالک سے 81 قاری حصہ لے رہے ہیں۔یہ مقابلہ 23 جولائی تک جاری رہےگا۔