مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ترک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحری قذاقی سمندر میں جاری تجارتی اور دیگرسرگرمیوں کے لئے خطرہ ہیں۔ترکی کے تین جنگی بحری جہاز اور ایک لاجسٹک شپ بحیرہ عر ب میں پاک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ جنگی اور قزاقوں کے خلاف آپریشن کی مشقوں میں مصروف ہیں۔ترکش میری ٹائم ٹاسک گروپ کے ترجمان لیفٹننٹ ساواس گلیرگو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قذاقی سمندری سرگرمیوں کے اور تحفظ کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترک بحریہ قذاقی کیخلاف خلیج عدن آپریشن میں بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے۔لیفٹننٹ ساواس کا کہنا تھا کہ ترک بحریہ باہمی تعلقات پر دوست ممالک سے تربیت اور مشقوں کا تبادلہ بھی کرتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2011 - 16:41
مہر نیوز- 3 جولائی 2011ء: بحیرہ عرب میں پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں جاری ہیں۔