مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈر پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراکاوبامہنے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء شروع ہو جائے گا اور اگلے سال تک 33000 امریکی فوجیوں کی واپسی ہو جائے گی۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھے گا اور حکومتِ پاکستان پر زور دے گا کہ وہ اس حوالے سے اپنے عزم کی پاسداری کرے. امریکی صدر نےیہ بات افغانستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔
باراک اوبامہ نے کہاکہ امریکہ شدت پسندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ شدت پسند ہم سے چھپ نہیں سکتے اور نہ ہی بچ سکتے ہیں۔صدر اوبامہنے اعلان کیا کہ اگلے ماہ سے امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء شروع ہو جائے گا اور اگلے سال تک 33000 امریکی فوجیوں کی واپسی ہو جائے گی۔امریکی صدر نے خطاب میں کہا کہ امریکی فوجیوں کی واپسی اگلے ماہ سے شروع ہو جائے گی اور رواں سال کے آخر تک دس ہزار امریکی فوجی واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کا انخلاء مرحلے وار جاری رہے گا۔ امریکی فوج کا مشن جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے سے تبدیل ہو کر معاونت کا کردار رہ جائے گا۔ اور 2014 تک انخلاء مکمل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تقریباً ایک لاکھ امریکی فوج تعینات ہے