مہر نیوز- 30 مئی 2011ء: ایک لبنانی اخـبار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام کے صدر بشار اسد سے متعدد بار ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی اخبار الاخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام کے صدر بشار اسد سے متعدد بار ملاقات اور گفتگو کی ہے۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے لبنان اور شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں اسد نے اصلاحات لانے پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اسلامی مقاومت کی ہمیشہ کی طرح حمایت جاری رکھےگا۔ الاخبار کے مطابق شامی صدر نے تاکید کی ہے کہ وہ اسلامی مقاومت کی حمایت سے ہرگز دست بردار نہیں ہونگے۔ واضح رہے کہ بعض امریکہ اور اسرائيل نواز عرب ممالک شام کے صدر پر دباؤ ڈآل رہے ہیں کہ وہ فلسطین اور لبنان میں اسلامی مقاومت کی حمایت ترک کردیں لیکن شام کے صدر نے ان کے دباؤ کو رد کردیا ہے ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔