پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں نے اپنا امریکی دورہ منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں نے اپنا امریکی دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل شمیم وائیں کو بائیس سے ستائیس مئی تک امریکہ کا دورہ کرنا تھا پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے اپنا دورہ ایسے وقت میں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین جان کیری پاکستان پہنچنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی کارروائي میں امریکہ نے پاکستان پر اعتماد نہیں کیا اور اسامہ کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی پاکستان کے سرزمین پر کی جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک کا سچا دوست نہیں ہے پاکستانی حکومت ، فوج اور عوام کو امریکہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے کیونکیہ امریکہ قابل اعتماد ساتھی نہیں ہے القاعدہ اور طالبان کے ذریعہ امریکہ پاکستان کو کمزور بنا رہا ہے۔ طالبان ، اقاعدہ اور امریکہ و اسرائيل ایک کے سکہ کے دو رخ ہیں  ان سب کا مقصد اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے۔