مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہکے ضلع چارسدہ میں پولیس تھانہ پر ہونے والے ایک کار بم حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی دوپہر چارسدہ کے علاقے عمر زئی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے آٹھ اور پانچ سالہ دو بچے ہیں جبکہ زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔اس دھماکے سے تھوڑی دیر قبل دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کے ایک ترجمان احسان اللہ احسان نے القاعدہ سربراہ کی ہلاکت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہلاکت کا بدلہ پاکستانی اور امریکی سکیورٹی فورسز سے لیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 2 مئی 2011 - 17:52
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہکے ضلع چارسدہ میں پولیس تھانہ پر ہونے والے ایک کار بم حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔