پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمندایجنسی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وہابی طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 وہابی شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمندایجنسی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وہابی طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے30 وہابی شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی تحصیل بائی زئی کے علاقے سورانگ درہ اور میتئی میں کی گئی۔جہاں سیکیورٹی فورسز نے وہابی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا۔ فضائی آپریشن میں30 وہابی طالبان شدت پسند ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔قبائلی علاقے میں فورسز کی کارروائی گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ جس میں اب تک80 سے زائد وہابی شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔ ذرائ‏ کے مطابق امریکہ اور وہابی دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں۔