مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حمالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے شام کی پارلیمنٹ میں اپنے اہم خطاب میں کہا ہے کہ شام کے عوام نے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حامی ممالک کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے شامی حکومت عوام کی حامی اور شامی عوام حکومت کے حامی ہیں۔شام کے صدر بشار الاسد نے پارلیمان سے خطاب میں کہا ہے کہ شامی عوام بیرون ملک سے حکومت کے خلاف چلائی جانے والی سازش کو نا کام بنادیں گے.
انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں حالیہ مہینوں میں بڑے اور عظیم واقعات رونما ہورہے ہیں جن کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گہرے اثرات مرتب ہونگے انھوں نے کہا کہ عربی قوموں کے مطالبات بر حق ہیں عرب قومیں اپنے حکمرانوں کو امریکہ اور اسرائیل کا حامی دیکھ کر متنفر ہورہی ہیں۔ وہ عرب قومیں جنھیں حاشیہ پر ڈآلدیا گیا تھا وہ اب میدان میں وارد ہوگئی ہیں شامی صدر بشار اسد کا پارلیمنٹ میں والہانہ استقبال ہوا شامی صدر نےکہا کہ شامی عوام جانتے ہیں کہ شامی حکومت ان کے مفادات کے لئے سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے شامی عوام جانتے ہیں کہ شام کی حکومت فلسطین اور لبانی عوام کی حمایت کررہی ہے شام کے لوگ جانتے ہیں کہ شام کی حکومت امریکہ اور اسرائیل ککی مخالف حکومت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبودی کے لئے ملک میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ بشار اسد نے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام کے درمیان اچھے اور عمدہ روابط ہیں جن کو امریکہ اور اسرائیل دیگر عرب ممالک کی طرح خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن شامی عوام امریکہ اور اسرائیل کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ شامی حکومت کی حمایت میں شام کے تمام شہروں میں کئی ملین عوام نے 29 مارچ کے مظہروں میں شرکت کی اور بشار اسد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اور مغربی ممالک اور مغربی میڈيا کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا۔