عراق کے شہر تکریت میں سرکاری عمارت میں گھسنے والے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں20 افراد ہلاک اور65 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر تکریت میں سرکاری عمارت میں گھسنے والے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں20 افراد ہلاک اور65 زخمی ہوگئےہیں۔ تکریت میں صوبائی کونسل کی عمارت میں مسلح افراد نے دوپہر کے وقت حملہ کردیا۔مسلح افراد خود کش بیلٹس،گرنیڈز اور آتشی مواد سے لیس تھے۔سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں20 افراد ہلاک ہوگئے۔واقعہمیں65 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔دہشت گردوں نے عمارت پر قبضہ بھی کرلیا لیکن سکیورٹی فورسز نے عمارت کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا۔