مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہرممبئی کے مضافاتی علاقے میں آگ لگنے سے سیکڑوں جھونپڑیاں جل کرخاکسترہوگئی ہیں، جبکہ جھلس کرمتعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کچی بستی میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 26 فائر ٹینڈرزنے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔اورچندگھنٹوں کے اندرآگ پرقابوپالیا گیا۔آتشزدگی سے کئی افرادجھلس کرزخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے، متاثرہ علاقے میں تقریبا 10 ہزار افراد رہائش پذیر تھے، متاثرین کے مطابق اگر امدادی ٹیمیں بروقت پہنچ جاتیں تو نقصان کم سے کم ہوتا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے.
اجراء کی تاریخ: 5 مارچ 2011 - 13:04
ہندوستان کے شہرممبئی کے مضافاتی علاقے میں آگ لگنے سے سیکڑوں جھونپڑیاں جل کرخاکسترہوگئی ہیں، جبکہ جھلس کرمتعدد افراد زخمی ہوگئےہیں۔