فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی ایک غریب بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے10 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی ایک غریب بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے10 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے ہیں۔ آتشزدگی سے تقریباًسو مکانات مکمل طور پر جل گئے ہیں۔حکام کے مطابق آگ منیلا کے شمالی نواح میں واقع شہر ناووتاس کے غریب رہائشی علاقے میں لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے100 مکانات کواپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے10افرادہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں ایک تین سال کابچہ بھی شامل ہے۔ آگ پر قابو پالیا کیا ہے۔ لیکن آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔