مہر خبررساں ایجنسی نے نینا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر کربلا میں وہابی تکفیریوں کے تازہ دہشت گردانہ حملوں میں 40 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے دن کربلا معلی میں 15 ملین حسینی زائرین کے پہنچنے کی توقع ہے۔ نواسہ پیغمبر اسلام (ص) حضرت امام حسین (ع) کے چہلم میں دنیا بھر سے زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں کئی ملین زائرین اس وقت کربلا پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی قافلہ کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔ ادھر زائرین کو روکنے کے لئے وہابی تکفیریوں کے حملے بھی جاری ہیں لیکن عاشقان امام حسین (ع) کا راستہ وہابی تکفیری ، یزیدی و معاویائی سپاہ نہ ماضی میں روک سکی ہے اور نہ آئندہ روک سکے گي۔ عراق میں دوستداران اہلبیت ننگے پاؤں نواسہ رسول کے روضہ کی جانب رواں دواں ہیں۔عراقی ذرائع کے مطابق کذشتہ روز تک 12 ملین زائر کربلا پہنچ چکے ہیں جبکہ 15 ملین زائرین کے پہنچنے کی توقع ہے۔