ہندوستانی ریاست مغربی بنگال میں دلہا و دلہن نے زمین سے150 فٹ بلندی پر گیس کے غبارے میں شادی کی ایک انوکھی تقریبمنعقد کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مغربی بنگال میں دلہا دلہن نے زمین سے150 فٹ بلندی پر گیس کے غبارے میں شادی کی ایک انوکھی تقریبمنعقد کی ہے۔کولکتہ میں نوبیاہتا جوڑے نے زندگی کے اس حسین سفر کے آغاز کے20 منٹ غبارے ہی میں گزارے، دلہا دلہن کی خوشی ان کے چہروں سے چھلک رہی تھی، نیچے زمین پر موجود ان کے رشتے دار بھی نہایت خوش تھے اور انھیں تالیاں بجا کر نئی زندگی کے آغاز کی مبارکباد پیش کی۔دلہا نے کہا کہ وہ اس انوکھی تقریب کے ذریعہ شادی کو یادگار بنانا چاہتے تھے۔