قطر میں ہونے والےایشیائی فٹبال مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے عراق کی قومی فٹبال ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گولز سےشکست دیکر گروپ ڈي میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قطر میں ہونے والےایشیائی فٹبال مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے عراق کی قومی فٹبال ٹیم کو ایک کے مقابلے دو گولز سےشکست دیکر گروپ ڈي میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ دوحہ کے الریان اسٹیڈيم میں ہوا ۔ اس مقابلے میں ایران کی ٹیم نے دو گول کئے جبکہ عراق کی ٹیم صرف ایک ہی گول کرسکی اور اس طرح ایران نے ایک گول کے مقابل دو گول سے یہ میچ جیت لیا۔ ایران کی طرف سے غلام رضا رضائی اور ایمان مبعلی نے ایک ایک گول کیا جبکہ عراق کی طرف سے یونس محمود نے ایک گول کیا۔ ایشیائی فٹبال مقابلوں میں ایران گروپ ڈی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔