ہندوستان میں 2010 ء میں طلاق کی شرح میں حیرت انگیز اضافہ ہوا گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں 2010میں ہندوستان میں طلاق کی شرح میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں 2010 ء میں طلاق کی شرح میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے ہندوستان کی ایک میرج قونصلر ڈاکٹر گیتا انجلی شرما کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں 2010میں ہندوستان میں طلاق کی شرح میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے ۔طلاق کی شرح میں یہ اضافہ زیادہ تر شہری متوسط طبقے میں دیکھنے میں آیا جو صرف دارالحکومت نئی دہلی یا ممبئی تک ہی محدود نہیں ۔ڈاکٹر گیتا انجلی شرما کا کہنا ہے کہ علیحدگی اختیار کرنے والے زیادہ تر جوڑوں کے نزدیک اس کی بنیادی وجہ پرانے اور نئے بھارتیوں کے درمیان ثقافتی خلیج بتائی جاتی ہے اور یہ کہ طرفین میں برداشت اور مسائل کو حل کرنے کا کوئی جذبہ ہی نہیں ہے۔