پاکستان نے حتف پانچ غوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

 

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف پانچ غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق حتف پانچ غوری 13سو کلومیٹرتک ہدف کو نشانہ بنانے اور ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غوری حتف پانچ کا تجربہ اس میزائل کی صلاحیت جانچنے کیلئے معمول کا تجربہ ہے۔