مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ترکی میں عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ترکی کی تاریخ میں ترکی کے کسی وزير اعظم کی سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے جلوس عزا میں پہلی مرتبہ شرکت ہے صلاح الدین نے ترکی کے وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کا اس جلوس میں حضور ترکی کی قوم اور حکومت کے باہمی تعاون کا مظہر ہے آپ کا حضور دیگر ممالک کے لئے بھی ایک عظیم درس ہے انھوں نے کہا کہ ترکی کے وزير اعظم نے عاشور کے جلوس میں شرکت کرکے غیر ملکی اور خارجی فتنہ گروں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اس موقع پرلیبر اور سماجی امور کے وزیر اور استنبول کے میئر بھی ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے ہمراہ تھے۔
اجراء کی تاریخ: 16 دسمبر 2010 - 16:42
ترکی میں شیعہ رہبر صلاح الدین اوزگوندوز نےسید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان نے جلوس عاشورا میں شرکت کرکے غیر ملکی سازشکاروں اور فتنہ گروں کو مایوس کردیا ہے۔