امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مشرق وسطی میں امریکی شکست کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ شکست کے باوجود امریکہ علاقہ میں امن بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبـار نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے مشرق وسطی میں امریکی شکست کا اعتراف کرتے ہوئےکہا ہے کہ شکست کے باوجود امریکہ  علاقہ میں امن بحال کرنے کی کوششیں جاری رکھےگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی میں امن قائم کرنے کے لئےاسرائیل اور فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھےگا۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن مین ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سرحدی، سکیورٹی ،آبادکاری ، پانی اور مہاجرین اور بیت المقدس جیسے مسائل کئی دہائیوں سے حل طلب ہیں ،اسرائیل اور فلسطین کو ان مسائل کے حل کیلئے اقدام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فریقین پر دباؤ ڈالے گا کہ ان اہم مسائل کے سلسلے میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں پر ضرور دباؤ ڈآلے گا لیکن امریکہ نے کبھی بھی اسرائیل پر کسی قسم کا دباؤ  نہیں ڈال ہے اور نہ ہی ڈآلے گا بلکہ امریکہ خطے میں اسرائيل کو مضبوط کرنے کے لئے اسے پیشرفتہ جنگی ساز و سامان بھی دے رہا ہے۔ عرب ممالک نےہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیکر دھوکہ کھایا ہے۔