فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوںکی تعمیر روکنے سے اسرائیل کے انکار کے بعد مشرقِ وسطیٰ کےنام نہاد امن مذاکرات ناکامی کا شکار ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہفلسطین میں یہودی بستیوںکی تعمیر روکنے سے اسرائیل کے انکار کے بعد مشرقِ وسطیٰ کےنام نہاد امن مذاکرات بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔محمود عباس کے اس بیان سے کچھ گھنٹے قبل امریکہ نے تسلیم کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو نئی بستیوں کی عارضی تعمیر بند کرنے پر قائل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

ادھر امریکہ نے عربوں کو فریب دین کے لئےکہا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے اب دوسرے راستے تلاش کرے گا۔

اسرائیل نے مشرقی یروشلم سمیت غربِ اردن پر سنہ انیس سو سڑسٹھ سے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں ایک سو کے قریب بستیوں میں پانچ لاکھ یہودی باہر سے لاکرآباد کئے ہیں۔ ان یہودی بستیوں کی تعمیرعالمی قانون کے تحت غیر قانونی ہےلیکن اسرائیل  امریکہ کی حمایت سے بین الاقوامی قانون پر عمل کرنے سے انکار کررہا ہے۔