برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان جاری لڑائی میں آج مزید سات افراد ہلاک ہو گئےہیں جبکہ پانچ روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان جاری لڑائی میں آج مزید سات افراد ہلاک ہو گئےہیں جبکہ پانچ روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30ہوگئی ہے۔برازیل کی اسٹیٹ ریوڈی جنیرو کو منشیات فروشوں کا سب سے بڑا گڑھ سمجھاجاتا ہے۔ منشیات فروشوں نے کئی تھانوں پر حملے کرکے انھیں تباہ کردیا ہے۔تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ریو ڈی جنیرو میں قتل و غارت گری تقریبا روز کا معمول ہے۔ کئی علاقوں میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا اتنا اثر ہے۔