مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کے دورہ ہندوستان کے دوران ہندوستان میں بائیں بازو کی جماعتیں اور عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں ہندوستانی لوگ امریکی صدر کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور واپس امریکہ جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے مختلف شہروں میں امریکی صدر کے خلاف لوگ مظاہرے کررہے ہیں اور اوبامہ واپس جاؤ واپس جاؤ کے نعرے لگا رہے ہیں امریکی صدر باراک اوبامہ کی تصاویر بھی لوگوں نے پاؤں تلے روند ڈالی ہیں۔
ہندوستان کی بائیں بازو کی جماعتوں نے کل پورے ہندوستان میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے ہندوستانی بائیں بازو کی سیاسی پارٹیوں کے مطابق امریکہ نے عراق ، افغانستان اور دنیا کے دیگر مقامات پر سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور ایسے ملک کے صدر کو ہندوستان میں دعوت دینا ہندوستانی روایات کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ 4 ایشائی ممالک کے دس روزہ سفر کے پہلے مرحلے میں کل ہندوستان کے شہر بمبئی پہنچےں۔ اوبامہ کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور 2008 کے انتخابات کے بعد یہ ان کا طولانی ترین سفر ہے۔ امریکی صدر اوبامہ ہندوستان کے بعد انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ بھی کریں گے۔ باراک اوبامہ کے دورے کے موقع پر ہندوستان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ادھر انڈونیشیا میں بھی اوبامہ کے خلاف عوامی مظآہروں کی اطلاعات ہیں۔