کیوبا کی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 68 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا کی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام 68 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ سینٹیاگو ڈی کیوبا سے دارالحکومت ہوانا جارہا تھا لیکن وہ وسطی شہر گواسی مل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کی تباہی سے پہلے پائلٹ نے ایمرجنسی کی اطلاع دی تھی۔ حادثے میں عملے کے7 ارکان سمیت تمام68 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسافروں میں28 غیر ملکی بھی شامل تھے۔ یہ حادثہ کیوبا میں دو عشروں میں ہونے والا بدترین فضائی حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔