امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ریپبلکن پارٹی نے کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹ جماعت سینیٹ میں اکثریت قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مطابق ریپبلکن پارٹی نے کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹ جماعت سینیٹ میں اکثریت قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

 پولنگ کے بعد ابتدائی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں ریپبلیکن پارٹی نے ریاست فلوریڈا اور انڈیانا سے سینیٹ کی سیٹ جیت لی ہے۔ تازہ ترین نتائج کے مطابق صدر اوبامہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی سینیٹ میں 51 جبکہ ریپبلیکن کی 46 نشستیں ہیں۔نتائج کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ریپبلکن جماعت نے دو سو تینتیس سیٹوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ریاست کینٹکی میں بھی رپبلیکن جماعت کے امیدوار اور ٹی پارٹی تحریک کے پسندیدہ رانڈ پال نے سیٹ سینیٹ کی سیٹ جیت لی ہے۔ وسط مدتی انتخاب میں صدر براک اوباما کی جماعت ڈیموکریٹ کو شکست کا امکان ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ڈیموکریٹک پاٹی ایوان بالا یا سینیٹ میں اپنی اکثریت قائم رکھے لیکن ایوان نمائندگان میں اسے شکست کا امکان ہے۔

ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان کی سبھی چار سو پینتیس نشستوں کے لیےجب کہ ایوان بالاں یعنی سینیٹ کی سو سیٹوں میں سے سینتیس پر ووٹنگ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق انتخابی نتائج امریکی سیاست کے مستقبل پر وسیع اثرات مرتب کریں گےصدر اوبامہ کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست بظاہران کے لیے ایک بری خبر ہے۔