مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر فاروق احمد خان لغاری کا انتقال ہوگیا ہے وہ قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے ان کی عمر ستر برس تھی۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر کا علاج کےدوران انتقال ہو گیا۔ وہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔وہ ڈیرہ غازی خان کے زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے انیس سو چورانے میں پاکستان کے صدر بنے اور انیس ستانوے تک پاکستان کے صدر رہے۔ فاروق احمد لغاری انیس سو چالیس میں ڈیرہ غازی کے ایک بلوچ جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔
صدارت کا عہدہ حاصل کرنے تک فاروق احمد خان لغاری پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما سمجھے جاتے تھے صدر لغاری نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو اپنے صوبدیدی اختیارات کے تحت ختم کیا۔ صدر فاروق احمد لغاری کو عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان ہونےوالے تنازعے کے باعث اپناعہدہ صدارت چھوڑنا پڑا۔ وہ بعد میں مسلم لیگ قاف میں شامل ہوگئے۔