مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث4 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ذرائع کےمطابق جنوبی جزیرے ہینان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے شہریوں کے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشی4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔سیلاب نے جزیرے کی90 فیصد زرعی اراضی کو تبا ہ کردیا ہے۔ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات نے علاقہ میں مزید برشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2010 - 11:31
چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث4 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔