مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بہارمیں سالانہ میلے کے موقع پر مندر میں بھگدڑمچ جانے سے 4 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ہندوستانی پولیس کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار میں جاری ہندو ؤں کے سالانہ میلے کے موقع پر ہزاروں زائرین مندر میں جمع تھے جہاں بھگدڑ مچنے سے دس افراد ہلاک ہوگئے۔ ان ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ہندو زائرین میلے میں جاری مذہبی رسومات میں حصہ لینے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ سینیئر پولیس افسر پی کے ٹھاکر کے مطابق مندر میں بھگدڑ مچنے کے وقت تقریبا چالیس ہزار افراد موجود تھے۔
اجراء کی تاریخ: 17 اکتوبر 2010 - 12:14
ہندوستانی ریاست بہارمیں سالانہ میلے کے موقع پر مندر میں بھگدڑمچ جانے سے 4 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔