ہندوستان کےزیر انتظام کشمیرکے ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کوہلاک کردیا جبکہ ضلع بارہ مولامیں ہندوستانی فوجیوں نے تشدد کرکے اساتذہ اور طلبہ سمیت درجنوں افراد کو زخمی کردیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کےزیر انتظام کشمیرکے ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کوہلاک کردیا جبکہ ضلع بارہ مولامیں ہندوستانی فوجیوں نے تشدد کرکے اساتذہ اور طلبہ سمیت درجنوں افراد کو زخمی کردیاہے ۔اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران ہندوستانی فوج نے تین نوجوانوں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ادھر ضلع بارہ مولا کے علاقے سنگرامہ میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے ایک سرکاری مڈل اسکول پر دھاوا بول دیا۔ حملے کے دوران فوجیوں نے خواتین اور مرد اساتذہ اور طلبہ پر شدید تشدد کیا جس سے5 اساتذہ اور20 طلبہ زخمی ہو گئے۔ بارہ مولا کے ہی علاقے نادی ہل میں سکیورٹی اہل کاروں کی بھارت مخالف مظاہرے پر فائرنگ سے6 افراد زخمی ہوگئے۔