مہر خبررساں ایجنسی نے ایسو سی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے خلاف پابندیوں کا بل پاس کرلیا ہے۔ امریکی بل کے تحت چین پر کرنسی کی قدر بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ بل اکثریت رائے سے منظور کیا گیا۔ بل کے حق میں تین سو اڑتالیس اور مخالفت میں صرف اناسی ووٹ پڑے۔ بل کے تحت چین کے مال پر مزید ڈیوٹیز اور ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ اب یہ بل سینیٹ جائیگا وہاں سے منظور ہونے کے بعد صدر باراک اوبامہ کے دستخط کے بعد یہ قانون بنے گا۔
اجراء کی تاریخ: 30 ستمبر 2010 - 13:43
امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے خلاف پابندیوں کا بل پاس کرلیا ہے۔