مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراک اوبامہ اس سال نومبر میں نئی دہلی کا دورہ کریں گے اور اپنے اس دورے کے دوران وہ ہندوستانی حکومت پر دباؤ ڈاليں گے کہ وہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لئے کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔ہندوستانی اخبار کے مطابق امریکی صدر اوبامہ اس سال نومبر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر ہندوستان کو بڑی قوت بننے میں مدد دینے کا پیغام بھی لائیں گے۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے اور صدر اوبامہ اپنے دورے کے دوران ہندوستان سے کہیں گے کہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لیے اسے کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 29 ستمبر 2010 - 15:23
ہندوستانی ذرائع کے مطابق امریکی صدرباراک اوبامہ اس سال نومبر میں نئی دہلی کا دورہ کریں گے اور اپنے اس دورے کے دوران وہ ہندوستانی حکومت پر دباؤ ڈاليں گے کہ وہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے لئے کشمیر کا مسئلہ حل کرے۔