پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 20مسافر ہلاک اور پچاس سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظامکشمیر کے ضلع کوٹلی میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 20مسافر ہلاک اور پچاس سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کوٹلی سے تتہ پانی کے راستے دہنواں گوئی جارہی تھی جو ساردا کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں20 افراد جاں بحق اور پچاس سے زاید زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔